Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پانی کی قلت، چیف جسٹس نے اہل کراچی کو خوشخبری دے دی

پانی کی قلت، چیف جسٹس نے اہل کراچی کو خوشخبری دے دی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ رواں ماہ کی22تاریخ کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا جائے گا۔

یہ خوشخبری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سنائی ،انہوں نے دوران سماعت کہا ’ہم کراچی کے عوام کو خوشخبری دیتے ہیںکہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں، چند ماہ میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانابڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج ریٹائرڈ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سندھ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر کمیشن کام کر رہا ہے جو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔