Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری کی مفاہمت چھاگئی، حق میں‌بڑا فیصلہ | زرائع نیوز آصف زرداری

منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری کی مفاہمت چھاگئی، حق میں‌بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپورکا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔

وزرات داخلہ کے مطابق سیکرٹری داخلہ کے حکم پرآصف زرداری اور فریال تالپورکا نام ای سی ایل سے نکالا گیا۔

گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور فریال تالپور کو طلب کیا تھا تاہم ان کی قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی تھی جس کے بعد عدالت نے ایف آئی اے کو الیکشن تک دونوں شخصیات کو نہ بلانے کی ہدایت کی جبکہ ساتھ ہی چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نہیں کہا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے نجی بینک سے منی لانڈرنگ کے کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا تھا اور اس حوالے سے انہیں پوچھ گچھ کےلئے طلب بھی کیا گیا تھا تاہم دونوں شخصیات کے وکلاءایف آئی اے میں پیش ہوئے تھے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔