Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا | زرائع نیوز

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی جاسوسی ڈرون مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ کنٹرول لائن کے سیکڑ رکھ چکری کے قریب پاک فوج کے مستعدد جوانوں نے بھارت کے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون 150 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوا تو اُسے نشانہ بنایا گیا۔

قبل ازیں  2 جنوری کو بھی پاکستان پاک فوج نے ایک بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ جس نے ستوال سیکٹر پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جب کہ اس سے ایک روز قبل بھی بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا۔