Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ہائی وے پولیس کے سب انسپیکٹر نے خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کر کے دل جیت لیے | زرائع نیوز

ہائی وے پولیس کے سب انسپیکٹر نے خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کر کے دل جیت لیے

سوشل میڈیا صارف اسفند علی عباسی نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز اپنے کزن کے ہمراہ ہائی وے پر گاڑی میں سفر کررہے تھے کہ اسی دوران کار خراب ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی بند ہونے کی وجہ سے درمیانی سڑک پر رُک گئی اُسی دوران ہائی وے پولیس کے ایک اہلکار آئے اور انہوں نے وجہ دریافت کر کے اپنی خدمات پیش کیں۔

پولیس اہلکار نے گاڑی کو ٹھیک کیا اور کوئی پیسہ پائی بھی نہ لیے حتیٰ کہ تصویر بنوانے سے بھی انکار کرتے رہے۔

اس طرح کے فرض شناس اور انسانیت دوست پولیس اہلکار ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں اور وہ عوام کو پولیس کے قریب لاسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ہائی وے ٹریفک پولیس اہلکار کے کردار کی شاندار الفاظ میں تعریف بھی کی اور اُن کے جذبے کو سراہا۔

 

پوسٹ لنک: https://www.facebook.com/photo.php?fbid=10156294199197634&set=pcb.1648105925325065&type=3&theater&ifg=1

اسفند نے اآگاہ کیا کہ کانسٹیبل کا نام وحید احمد خان اور اُن کا عہدہ سب انسپیکٹر ہے۔