Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے سروے |

بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے سروے

بلدیاتی خدمات کے لیے سروے

کراچی(اسٹاف رپورٹ) ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ آصف جان صدیقی کی گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں ہدایت کے بعد سپریٹنڈنگ انجنئیرز مبین شیخ، سید اظہر حسین شاہ، ایگزیکٹیو انجنئیر سلمان میمن،اقبال ملاح اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور اہل تشیع جلوس ومجالس کے منتظمین نے ضلع شرقی میں جلوس کے روٹس کا سروے کیا اور موجود مسائل کا جائزہ لیا گیا اس حوالے سے موجود مسائل کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ ڈی سی ایسٹ کو پیش کرنے کے بعد مسائل کے حل کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کی مدد سے بلدیاتی امور کو انجام دینا شروع کر دیا گیا ہے،زیادہ تر مسائل کا تعلق سیوریج سے ہے جس کیلئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں، نالوں کی وجہ سے مسائل کے حوالے سے جمشید زون کے ایگزیکٹیو انجنئیر سلمان میمن کی نگرانی میں جاری کام کو مزید بہتر بنا کر مسائل دور کئے جارہے ہیں یوسی 15 جہانگیر روڈ پر ونچنگ مشین کی مدد سے اور محمودآباد نمبر پانچ ایجوکیٹر اسکول کے قریب نالے کو کلئیر کر دیاگیا ہے ان کاموں کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد اسماء بتول نے کی، رضویہ سوسائٹی، کڈنی ہل پارک کے اطراف اور گلشن زون میں جلوس کے روٹس اور میدانوں سے انچارج راؤشمشاد کی زیر نگرانی ملبہ ومٹی صاف کئے جانے کے ساتھ صفائ، جھاڑیوں کی صفائ اور گرین ریفیوزڈ کوصاف کر دیا گیا ہے،بلدیہ شرقی کے افسران کا کہنا ہے کہ محرم الحرام اور متوقع برسات کے پیش نظر قبل ازوقت انتظامات یقینی بنانے کیلئے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ آصف جان صدیقی کے احکامات کے تحت فرائض سر انجام دئیے جارہے ہیں بلدیہ شرقی کی ذمہ داری میں آنے والے کاموں کو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا، جو امور ہماری دسترس یا ذمہ داری میں نہیں آتے اس سے مجاز اتھارٹی کو آگاہی فراہم کر دی گئ ہے جس پر مجاز اتھارٹی متعلقہ ادارے کے ذریعے کاموں کو یقینی بنوارہے ہیں،بلدیہ شرقی دسترس سے باہر جو کام سر انجام دے سکتی ہے ان کام کو سر انجام دینے سے دریغ نہیں کیا جارہا ہے.