کراچی: سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید توسیع کردی، رینجرز کو پولیس کے دیئے گئے اختیارات میں90روزکی توسیع کی گئی۔
محکمہ داخلہ کی سفارش پر وزیر اعلیٰ سندھ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات کی منظوری دی جس کے مطابق اب رینجرز کو 4 جولائی 2019 تک خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے، محکمہ داخلہ سندھ نےمراسلےکےذریعےوفاقی وزارت داخلہ کوآگاہ کردیا جس میں بتایا گیا کہ توسیع6اپریل سے4جولائی2019 تک کی گئی۔
قبل ازیں برطانوی خبر رساں ادارے نے بی بی سی نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ جنگی حالات کے پیش نظر رینجرز کے سندھ میں تعینات 6 ونگز کو بیرکوں اور سرحدوں پر بھیج دیا گیا۔
بعد ازاں پاکستان رینجرز( سندھ) کی جانب سےوضاحتی بیان جاری ہوا جس میں بتایا گیا کہ غیرملکی ذرائع ابلاغ پر نشرہونے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں، سندھ کی سیکیورٹی فرائض میں تبدیلی کی خبرحقائق کے منافی ہے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ اہم تنصیبات،سفارتخانوں میں رینجرزبدستورسیکیورٹی انجام دےرہی ہے، رینجرز دستےکراچی،اندرون سندھ بدستور فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
