Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی میں‌ قدرتی آفت، ’’مٹی کے طوفان‘‘ سے 4 جاں بحق، متعدد زخمی | زرائع نیوز

کراچی میں‌ قدرتی آفت، ’’مٹی کے طوفان‘‘ سے 4 جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والا گرد ’’مٹی کے طوفان‘‘ کی شدت کم نہ ہوئی، ہوا کی شدت اور تیزی کی وجہ سے مختلف واقعات بھی پیش آئے جس کے باعث 5 طالب علموں سمیت متعدد شہری زخمی ہوئے۔

گلستان جوہر میں بل بورڈ گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ایوسینا اسکول کی چھت تیز ہوا کی شدت برداشت نہ کرسکیں اور گرگئیں، اس دوران کلاش جاری تھی جس کے باعث پانچ طالب علم زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بجلی کے تار اور کھمبے سمیت درخت اکھڑنے کے واقعات بھی پیش آئے جس میں پرندے بھی جان سے گئے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں اُن میں سے چند منتخب کردہ آپ کی نظر ہیں۔ شہر قائد کے باسی ایک ہیجانی کیفیت میں بھی مبتلا ہیں کیونکہ تھوڑی سی بارش یا قدرتی آفت کراچی کے نظام کو درہم برہم کرسکتی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مختلف حادثات و واقعات میں 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

گلشن اقبال

 

https://www.facebook.com/usman.siddiqui.9638/videos/2544109598951547/