Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وزارتوں‌ میں‌ تبدیلیوں‌ پر بھی یوٹرن؟‌ اسد عمر وزیر برقرار ، نوٹی فکیشن جاری | زرائع نیوز

وزارتوں‌ میں‌ تبدیلیوں‌ پر بھی یوٹرن؟‌ اسد عمر وزیر برقرار ، نوٹی فکیشن جاری

وفاقی کابینہ میں گزشتہ روز بڑی تبدیلیاں اور ردوبدل ہوا تاہم اہم چیز یہ ہے کہ اس کا سلسلہ شروع کرنے والے اسد عمر تاحال وزیر ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں گزشتہ روز بڑی تبدیلیوں کے باوجود مستعفی وزیرِ خزانہ اسد عمر اور وزیرِ صحت عامر محمود کیانی بدستور اپنے عہدوں پر ہیں۔

کابینہ ڈیویژن کی جانب سے عمران خان کی ہدایت پر ہونے والی وزارتوں میں تبدیلی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس میں اسد عمر کو وزیر خزانہ اور عامر محمود کیانی کو اپنے عہدے پر برقرار دکھایا گیا ہے۔ وزار اور مشیران کی نئی فہرست کے مطابق گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے والے وزیرِ خزانہ اسد عمر تاحال اپنے عہدے پر موجود ہیں جبکہ عامر محمود کیانی وزیر صحت کے عہدے پر برقرار ہیں۔ اسی طرح وزرا اور مشیران کی اس فہرست میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا نام شامل نہیں ہے۔

تاہم اس فہرست مین فواد چوہدری کا قلمدان تبدیل دکھایا گیا جبکہ اُن کی جگہ فردوس عاشق اعوان کا نام بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات شامل ہے۔ فہرست میں نئے معاونین خصوصی کے نام شامل ہیں جنہیں وزیر مملکت کا درجہ حاصل ہوگا۔

https://zaraye.com/asad-umar-truns-down-ministry-and-cabinet/

وفاقی وزرا کی تعداد فہرست کے مطابق 25 ہے جب کہ معاون خصوصی کی نئی تعداد 13 ہوگئی، وزیرمملکت کی تعداد اور وزیراعظم کی مشیروں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی۔