لاہور: کم عمر ملازمہ کا ریپ کے بعد بہیمانہ قتل، سوئمنگ پول میں ڈبا دیا

لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن کے ایک مکان میں کام کرنے والی 11 سالہ ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا اُس کی لاش سوئمنگ پول سے برآمد ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق علاقہ مکینوں کی اطلاع کے بعد پولیس نے لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں موجود تاجر کے گھر کے سوئمنگ پول سے لاش برآمد کی جو لڑکی کی تھی۔ حکام کا کہنا تھا کہ لڑکی کی لاش پانی میں تیر رہی تھی یعنی اسے کم از کم ایک روز قبل قتل کیا گیا۔

پولیس نے گھر میں 17 سالہ عزیز نامی نوجوان کو حراست میں لیا کیونکہ جس روز ابراہیم نامی شخص کے گھر پر یہ واقعہ پیش اُس وقت گھر میں مقتولہ اور نوجوان تھا۔

ملزم نے دوران تفتیش متضاد بیانات دیے بعد ازاں اعتراف کیا کہ اُس نے لڑکی کا ریپ کیا اور پھر اپنا جرم چھپانے کے لیے اُسے سوئمنگ پول میں ڈبو کر ہلاک کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکی کی گردن اور جسم پر نشانات ہیں، مقتولہ کے والدین کو مطلع کر کے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم میں بھی زیادتی کی تصدیق ہوئی۔