Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قرضہ لینے کے لیے عمران خان کی سی ای او کو بریفننگ

عمران خان خود ہی وزیرخزانہ بن گئے، ورلڈ بینک کی سی ای او کو بریفنگ

بیجنگ:وزیراعظم عمران خان کی ورلڈبینک کی سی ای اوسےملاقات ہوئی جس میں معاشی پروگرام سے متعلق بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے پاکستان کے اقتصادی معاملات سے آگاہ کیا جبکہ دورۂ چین سے بھی آگاہ کیا، ورلڈ بینک کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے ملاقات دورہ چین کی سائیڈلائن ملاقاتوں کاحصہ ہے۔ اس موقع پر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت رزاق داؤد اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی تھے۔

عمران خان نے سی ای او ورلڈ بینک کو حکومت کی نئی معاشی پالیسیوں سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد پاکستان کو 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔

بعد از ملاقات مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ سی ای او ورلڈ بینک کا پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے کا وعدہ کیا، ملاقات بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ہوئی، خطے میں اقتصادی استحکام کے لیے ورلڈ بینک نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غربت میں خاتمے، روزگار کی فراہمی اور کاروبار میں آسانی کے لئے ورلڈ بینک کا کردار قابل تعریف ہے، وزیراعظم نے سماجی فلاح و بہبود کے حکومتی پروگرامز سے بھی آگاہ کیا، سی ای او ورلڈ بینک کو سماجی ترقی کے نئے پروگرام احساس کا بھی بتایا گیا، سی ای او ورلڈ بینک کا پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے کا وعدہ کیا اور  فنڈز کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔