Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آئی ایم ایف کے ملازم کی لاٹری لگ گئی، تین سال کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات | زرائع نیوز

آئی ایم ایف کے ملازم کی لاٹری لگ گئی، تین سال کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کے ملازم ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جبکہ ڈاکٹر مجتبیٰ میمن کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے طارق باجوہ اور جہانزیب احمد خان کے استعفے منظور کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں گورنر اسٹیٹ بینک کو تعینات کردیا۔ حکومت پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری سہیل علی تالپور کے دستخط سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق ڈاکٹر باقر کو تین سال کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا گورنر تعینات کیا گیا۔

ڈاکٹررضاباقررومانیہ میں  آئی ایم ایف کےمشن چیف رہ چکے ہیں جبکہ وہ آئی ایم ایف کی ڈیٹ پالیسی ریویژن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے ڈاکٹر مجتبیٰ میمن کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا جس کا فی الحال کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

آئی ایم ایف کے موجودہ ملازم کو گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان لگائے جانے کا امکان

ڈاکٹراحمدمجتبیٰ ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ڈویژن خدمات انجام دےرہےہیں۔ ڈاکٹر مجتبیٰ میمن کا تعلق پاکستان کسٹمر سروس سے ہے جبکہ انہیں کچھ عرصہ قبل ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ بھی تعینات کیا گیا تھا۔