Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چاند دیکھنے کا کام مفت میں‌ نہیں‌ ہوتا؟ کتنے لاکھ روپے رقم لگتی ہے؟ ہوشربا انکشاف

چاند دیکھنے کا کام مفت میں‌ نہیں‌ ہوتا؟ کتنے لاکھ روپے رقم لگتی ہے؟ ہوشربا انکشاف

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان کے بیان کے بعد ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے اور انہوں نے اہم ترین انکشاف کردیا۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’عید اور رمضان کا چاند دیکھنے پر 40 لاکھ رخرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے ، کم از کم چاند دیکھنے کا معاوضہ نہیں ہونا چاہیے‘‘ ۔ فواد چوہدری کا کہناتھا کہ پوری دنیا میں ایسے معاملات رضاکارانہ طور پر ہوتے ہیں جبکہ میں نے رائے دی تھی جس سے اتفاق ضروری نہیں تھا۔ چاند دیکھنے کے لیے چند گھنٹے کے اجلاس کے لیے  40 لاکھ روپے خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے ، کم از کم چاند دیکھنے کا تو معاوضہ نہیں ہونا چاہیے؟۔

رمضان کے چاند کا تنازع شدت اختیار کرگیا، مفتی منیب اور فواد چوہدری آمنے سامنے

اُن کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کے ممبران چاند تو رضا کارانہ دیکھ لیا کریں ، چاند دیکھنے کیلئے بھاری رقم خرچ ہو رہی ہے جبکہ علماءکرام بھی میری تجویز کی حمایت کر رہے ہیں ، چاند دیکھنے کیلئے سائنسی تکنیک سے فائدہ اٹھانا چاہیے ، 10 سال کا کیلنڈر بن جائے تو غیر ضروری اخراجات سے بچ جائیں گے۔