ڈزنی نے آئندہ 8 سالوں میں ریلیز ہونیوالے 65 فلموں کی فہرست جاری کر
ڈزنی کی آنے والی فلمیں مارویل اسٹوڈیوز، پکسر، لوکس فلم، ڈزنی اینی میشن، ڈزنی اوریجینلز اور فوکس کے تحت پیش کی جائیں گی۔
ڈزنی کی جانب سے جاری فہرست کی سب سے آخری فلم 2027ء میں اواتار 5 ہوگی، جیمز کیمرون کی شاہکار فلم 2009ء میں پیش کی گئی تھی جبکہ شائقین اواتار 2 دسمبر 2021ء میں دیکھ سکیں گے۔
THIS JUST IN: Disney announces release dates through 2027! pic.twitter.com/09Ls7nprKM
— Erik Davis (@ErikDavis) May 7, 2019
سی ای او ڈزنی بوب ایگر نے کچھ عرصہ قبل بتایا تھا کہ ادارہ اسٹار وارز موویز کی پروڈکشن سست کرنے جارہی ہے، اس فلم کا نیا حصہ اسٹار وارز : دی رائز آف اسکائی واکر رواں سال دسمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
