پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے پر دستخط کل متوقع، آیندہ مالی سال کے لیے مالی خسارہ 11ارب ڈالر رہے گا جبکہ شرح سود 200 بیسز پوائنٹ تک بڑھادی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 8ارب ڈالر رہے گا جبکہ بجٹ میں 350 ارب روپے کی سبسڈی ختم کردی جائیں گی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا تعین نیپرا اور اوگرا خود کریں گے، وفاقی کابینہ یا وزیراعظم بھی اس میں ردبدل نہیں کریں گے جبکہ صنعتوں کو ملنے والی سبسڈی بھی ختم کردی جائے گی۔
