کراچی کے علاقے کورنگی میں قائم سندھ گورنمنٹ اسپتال میں خاتون کو حراساں کرنے کا معاملہ اے آر وائی کی ٹیم سرعام نے اجاگر کیا جس کے بعد قانون حرکت میں آیا۔
پولیس نے ایڈیشنل میڈیکل سپرننڈنٹ ڈاکڑ فرخ شیر خان کے خلاف تھانہ عوامی کالونی میں مقدمہ درج کیا اور ڈاکٹر فرخ شیخ کو تھانہ عوامی کالونی منتقل کیا گیا۔
پولیس نے دفعہ 354 عورت کی عفت میں خلل ڈالنے پر مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج کیا جس کو مقدمہ نمبر 288/2019 دیا گیا ہے، ملزم کو کل عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ مانگا جائے گا۔
ڈاکٹر فرخ کے خلاف متعدد خواتین مریضوں نے شکایات درج کرائی تھی کہ وہ دوران علاج جنسی ہراساں کرتے ہیں اور مختلف ہیلے بہانوں سے اُن کے جسموں پر ہاتھ بھی لگاتے ہیں۔
