Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
drilling near Karachi coast in final phase

کراچی کے سمندر سے تیل ملا یا نہیں؟‌ اہم خبر

کراچی کے ساحلوں پر ہونے والی ڈرلنگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، تیل تلاش کرنے والی کمپنیوں نے اس مرحلے کو اہم قرار دے دیا اور ماہرین یہ بھی کہتا ہے کہ کروڈ آئل کی دریافت کے زیادہ شواہد نہیں ملے۔

ایک روز قبل وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے تصدیق کی تھی کہ سمندر میں 5470 میٹر تک ڈرلنگ ہوچکی ہمیں امید ہے کوئی اچھا نتیجہ ملے گا، بلو آؤٹ پریشر ٹیسٹ کی رپورٹ دس روز میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سمندر میں ڈرلنگ کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے ، 5470میٹر تک ڈرلنگ ہوچکی ہے ، امید ہے کہ اچھا نتیجہ آئے گا ،بلوآﺅٹ پریشر ٹیسٹ ہورہاہے ، دس دن میں نتیجہ ملے گا۔

دوسری جانب دنیا نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا بتایا کہ سمندر کے کیکڑا ون بلاک میں پانچ ہزار 470 میٹر تک ڈرلنگ مکمل کر لی گئی اور اب ڈرلنگ مکمل ہونے کے بعد آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں کیونکہ تیل اور گیس کی مقدار جانچنے کیلئے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کر دیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹنگ کا عمل تقریبا 48 سے 72گھنٹے جاری رہے گا اور اس پر رپورٹ ایک ہفتے میں تیار کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ کیکڑا ون بلاک میں تیل و گیس کی تلاش جنوری میں شروع کی گئی تھی ۔