Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اب سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک پر سماعت ہوگی، سروس متعارف | زرائع نیوز

اب سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک پر سماعت ہوگی، سروس متعارف

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدالتی تاریخ میں انقلاب برپا کرتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کرنے کی سہولت متعارف کرادی۔ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں پہلی بار وکلاء ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دیں گے ۔ ایک مقدمے میں وکیلوں دلائل سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری سے براہ راست پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں سنے جائیں گے۔

چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے نیا ای کورٹ سسٹم متعارف کرایا۔ ملکی عدالتی تاریخ کا ویڈیو لنک کے ذریعے پہلا مقدمہ 27 مئی کو کراچی رجسٹری میں آصف سعید کھوسہ کی سربراہ میں سنا جائے گا۔

عدالت عظمی سے جاری بیان کے مطابق فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لیے چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے ای کورٹ سسٹم متعارف کرایا جس سے سائلین کو فوری انصاف کا حصول اور پیسے کی بچت ہوگی۔ علاوہ ازیں زیر التوا مقدمات کا بوجھ ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ای کورٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

بیان کے مطابق ای کورٹ سسٹم کی سہولت سے نہ صرف زیر التوا مقدمات ملتوی کرنے کی درخواستوں کی حوصلہ شکنی ہو گی بلکہ وکلاء بھی اپنا کیس بغیر کسی تاخیر کے پیش کر سکیں گے۔ ”ای کورٹ سسٹم کے ذریعے وکلاء کو اپنے ہی شہر میں رہتے ہوئے دوسرے شہر میں دلائل دینے کی سہولت میسر ہوگی۔“