اسلام آباد پولیس وزیراعظم آفس سمیت سب کے ساتھ ہاتھ کرگئی، سابق ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد عبوری ضمانت کے لیے پورا موقع فراہم کیا گیا، سابق ایس ایچ کو گرفتار کرنے کی خبر بھی جھوٹی نکلی، ذرائع کے مطابق ایس ایچ او غلام عباس عبوری ضمانت کے بعد شامل تفتیش ہوگئے۔
ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق ایس ایچ او غلام عباس نے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت کرائی جبکہ عدالتی عملے نے اس بات کی تصدیق کی کہ اُن کے مچلکے تاحال جمع نہیں ہوئے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج زیبا چوہدری نے ضمانت منظور کی، 31 مئی تک سابق ایس ایچ او کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی گئی، عدالت نے پولیس کو 31 مئ تک سابق ایس ایچ او کو گرفتاری سے روک دیا، سابق ایس ایچ او اور تفتیشی کو ابھی تک اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا
