کوہستان ویڈیواسکینڈل کیس کے مرکزی گواہ اور مقتول افضل کوہستانی کی اہلیہ کو ایبٹ آباد سے لاپتہ کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق اسکینڈل کےمرکزی کردار افضل کوہستانی کی بیوہ اغوا کرلیا گیا جس کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔
یاد رہے کہ کوہستان کی ایک ویڈیو سامنے لانے والے افضل کوہستانی کو دو ماہ قبل ایبٹ آباد میں ہی قتل کردیاگیا تھا جس کے بعد پولیس نے اُن کے بھانجے کو حراست میں لے لیا تھا۔
