Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زرتاج گل کی بہن کی تعیناتی، نیکٹا کی کمال پھرتیاں، وزیر صاحبہ اپنے خط سے دستبردار، تعیناتی برقرار | زرائع نیوز

زرتاج گل کی بہن کی تعیناتی، نیکٹا کی کمال پھرتیاں، وزیر صاحبہ اپنے خط سے دستبردار، تعیناتی برقرار

اسلام آباد: وزیراعظم کا زرتاج گل کے معاملے پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے نعیم الحق کو معاملے کو ذاتی طور پر دیکھنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے نعیم الحق کو کہا کہ کوئی بھی شخص پارٹی عہدے کاغلط استعمال نہ کرے، کسی دوست یا عزیز کومالی فائدہ نہ دیا جائے ،  ایسےاقدامات سےحکومت اورپارٹی کونقصان پہنچتا ہے، ماضی کی حکومتوں کےکام نہیں دہرائیں گے۔

عمران خان نے کابینہ اجلاس میں ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بریفنگ مانگ لی۔ بعد ازاں زرتاج گل نے اپنے خط سے دستبرداری کرلی تاہم نیکٹا کے حکام نے وزیر صاحبہ کی کھل کر حمایت کی اور بتایا کہ لیٹر میں سفارش نہیں کی گئی البتہ سی وی ضرور بھیجی گئی تھی۔

زرتاج گل کی بہن اہم سرکاری عہدے پر تعینات

نامور پاکستانی صحافی عفت حسن رضوی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’جو نیکٹا کالعدم جماعتوں کی فنڈنگ پر معاملہ فوج پر ڈال دیتا ہے اُس نے زرتاج گل کے معاملے میں کمال پھرتی دکھائی‘‘

نیویارک ٹائمز سے تعلق رکھنے والے پاکستانی صحافی نے زرتاج گل کی دستبرادری کا لیٹر شیئر کیا جس میں‌ وزیر صاحبہ نے تعیناتی اور معاملے اٹھنے پر میڈیا کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اسے غیر سنجیدہ صحافت قرار دے دیا۔