راولپنڈی: ملکی معیشت کی بہتری کےلئےپاک فوج نے بڑافیصلہ کرتے ہوئے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج نے قوم کو عید کا تحفہ دیتے ہوئے رضاکارانہ دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینےکافیصلہ کیا، اس بات کی تصدیق وزیراعظم خان نے کی۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ فیصلہ حقیقی قومی ادارےکی حب الوطنی کاعکاس،احسن اقدام ہے، فوج کاراشن، سفری الاؤنس اورانتظامی اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں دفاعی ترقیاتی اخراجات موخرکرنےکافیصلہ کیا، بچت کی رقم قبائلی علاقوں اوربلوچستان میں ترقیاتی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔
I appreciate Pak Mil’s unprecedented voluntary initiative of stringent cuts in their defence expenditures for next FY bec of our critical financial situation, despite multiple security challenges. My govt will spend this money saved on dev of merged tribal areas & Balochistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 4, 2019
یاد رہے کہ جولائی میں بجٹ پیش کیا جائے گا، اس ضمن میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ پاک فوج نے دفاعی بجٹ کو مزید بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے بھی اس متعلق سوال پوچھا گیا تو تو انہوں نے خاموش رہنے کو ترجیح دی تھی۔
