Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فیس بک کا ایک موبائل کمپنی کے لیے تمام سروسز بند کرنے کا اعلان | زرائع نیوز

فیس بک کا ایک موبائل کمپنی کے لیے تمام سروسز بند کرنے کا اعلان

 

سان فرانسسکو: امریکی پابندیوں کے بعد فیس بک نے موبائل فون کمپنی ہواوے کے لیے اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان کردیا جس کے تحت اب ہواوے رکھنے والے صارفین فیس بک ، میسجنر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک زکر برگ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اُن کی کمپنی مستقبل میں ہواوے کو کوئی بھی سروس فراہم نہیں کرے گی کیونکہ یہ امریکا کے لیے خطرہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہواوے کو بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے ایک دوسرے سے کاروباری معاہدے ختم کردیے۔ فیس بک ترجمان کے مطابق اب ہواوے کے میں کمپنی کی کوئی بھی ایپ انسٹال نہیں کی جاسکتی۔

فیس بک اپنی ملکیت میں شامل سوشل میڈیا سائٹس انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سہولیات ہواوے کو فراہم نہیں کرے گا البتہ ایسے صارفین جو ہواوے فون استعمال کررہے ہیں وہ فیس بک اور اس کی دیگر ایپس بغیر کسی تعطل کے استعمال کرتے رہیں گے۔

فیس بک نے ہواوے صارفین کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ مستقبل میں ہونے والی تمام اپیس کی اپ ڈیٹس باقاعدہ سے جاری رکھی جائیں گی۔ دوسری جانب ہواوے کمپنی نے فیس بک کے اس اقدام پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔