Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بھارت کا ایک اور مگ طیارہ گر کر تباہ | زرائع نیوز

بھارت کا ایک اور مگ طیارہ گر کر تباہ

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ طیارہ ایک بار پھر تباہ ہوگیا، رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر گووا میں تربیت کیلئے اڑان بھرنے والا طیارہ مگ 29کے گرکر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارے میں موجود دونوں پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے، فضائیہ حکام کے مطابق طیارہ ٹریننگ سیشن کیلئے استعمال ہوتا تھا۔ دوسری جانب بھارتی بحریہ کے ترجمان ووک مدھوال کے بیان کے مطابق اچانک طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم اس میں موجود کیپٹن ایم شیوکھنڈ اور لیفٹیننٹ کمانڈر دیپک یادیو بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔

یاد رہے کہ رواں سال بھارت کے اب تک پانچ مگ طیارے جبکہ ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوچکے، پہلا مگ طیارہ پاکستانی فضائیہ کے نوجوان پائلٹ حسن نے نشانہ بنایا جس کے بعد سے آئی اے ایف پر زوال آیا اور انہیں تاحال ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔