Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
غدار یا بے گناہ، مشرف کے مستقبل کا فیصلہ محفوظ | زرائع نیوز

غدار یا بے گناہ، مشرف کے مستقبل کا فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف دائر آئین شکنی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو 28 نومبر کو سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کا کیس خصوصی عدالت میں دائر تھا جہاں 6 سال تک سماعتوں کا سلسلہ جاری رہا اور اب تین رکنی بینچ جس کی سربراہی جسٹس وقار سیٹھ کررہے ہیں نے منگل کے روز دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

ملٹری ڈکیٹیٹر کے خلاف مسلم لیگ ن نواز نے مقدمہ 2013 میں دائر کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ مشرف نے 2007 میں آئین کی خلاف ورزی کر کے ملک سے غداری کی،  اور منتخب وزیراعظم نوازشریف کو عہدے سے طاقت کے زور پر برطرف کیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ عدالت نے مشرف اور اُن کے وکیل کو متعدد بار صفائی پیش کرنے کا موقع دیا البتہ سابق آرمی چیف نے عدالت میں پیش ہونے تک کی زحمت نہ کی، اس دوران اُن کی پراپرٹی بھی ضبط کی گئی مگر وہ پیش نہ ہوئے۔