Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حریم شاہ نے فوج سے سیکیورٹی مانگ لی | زرائع نیوز

حریم شاہ نے فوج سے سیکیورٹی مانگ لی

اسلام آباد: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے والد کے ویڈیو پیغام پر رد عمل دیتے ہوئے پاک فوج سے اپنے خاندان اور گھر والوں کے لیے سیکیورٹی مانگ لی۔

ایک ویڈیو پیغام میں حریم شاہ کے والد کا کہنا تھاکہ حریم شاہ کی حرکات پر انہیں اور ان کے خاندان کو شدید صدمہ ہے، میرے رشتہ داروں کو حریم کی وجہ سے جو اذیت پہنچی اس پر وہ شرمندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ،اسی لئے انہوں نے حریم شاہ کو بھی مذہبی تعلیم دلائی،حریم کے طرز زندگی پر وہ اس کے اساتذہ سے بھی شرمندہ ہیں۔

زوار حسین شاہ (انہوں) نے اپنے گیارہ منٹ کے ویڈیو پیغام میں  نے بھیگی آنکھوں کے ساتھ کہا کہ ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ وہ اپنے خاندان کو حریم کی وجہ سے پہنچنے والے صدمے پر معذرت کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا صرف ایک بار مجھ سے میرے والد ناراض ہوئے اگرچہ میری بڑی اماں نے میری ان سے صلح کروادی لیکن شاید مجھے ان کی بددعا لگ گئی‘۔

حریم شاہ نے والد کے بیان کے بعد اپنا ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے بہت اذیتیں سہیں لیکن یہ شاید سب سے بڑی ہے۔انہوں نے کہا ان کو اپنی نہیں اس بات کی زیادہ فکر ہے کہ ان کے قرابت داروں کو دکھ ہوا اور اس سب سے ہمارے ملکی وقار کو جو نقصان پہنچااس پر میں سب سے زیادہ دکھی ہوں۔ انہوں نے پاک فوج اور چیف جسٹس سے اپیل کرتی ہوں میری فیملی کو سکیورٹی فراہم کی جائے انہیں ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔