کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آج سے رواں سال کا معتدل ہیٹ ویو کا آغاز ہوگیا۔
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز تک کراچی میں موسم گرم رہے گا، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق معتدل ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کا درجہ حرارت 39.3 سینٹی گریڈ ا ور ہوا میں نمی کا تناسب 12 فیصد ہے جب کہ شہر میں سمندری ہوائیں بھی معطل ہیں۔
