Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اجرتی ٹارگٹ کلرز اور گینگ وار کارندوں سے رپوٹرز کے رابطوں کا انکشاف | زرائع نیوز

اجرتی ٹارگٹ کلرز اور گینگ وار کارندوں سے رپوٹرز کے رابطوں کا انکشاف

 

کراچی کے رپورٹر اجرتی قاتلوں سے رابطوں میں ہیں، انکشاف

کراچی: انسداد دہشت گردی فورس (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) کے سربراہ راجہ عمر خطاب نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔

ہم نیوز کے صحافی عارفین سید کو دیے گئے انٹرویو میں راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ کچھ چینلز، اخبارات کے کرائم رپوٹرز اجرتی قاتلوں اور ٹارگٹ کلر سے رابطوں میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر کے موبائل سے صحافیوں کے رابطوں کا انکشاف ہوا جس میں وہ ملزمان کو اہنے کام دے ریے تھے اور نہ ہونے کی صورت میں بلیک میل کررہے تھے۔

دوسری جانب کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے سربراہ سمیر قریشی نے راجہ عمر خطاب کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے گی۔

سی آر اے ترجمان نے بتایا کہ کمیٹی کے اراکین سی ٹی ڈی چیف سے ملاقات کریں گے، جو رپورٹرز ملوث پائے گئے ان کی تاحیات رکنیت معطل کردی جائے گی۔