Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ارشد شریف کیس: جے آئی ٹی آج دبئی جائے گی | زرائع نیوز

ارشد شریف کیس: جے آئی ٹی آج دبئی جائے گی

اسلام آباد : صحافی ارشد شریف قتل کیس کے لیے تشکیل دی گئی سپیشل جے آئی ٹی آج شام دبئی روانہ ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیشل جے آئی ٹی دبئی میں ایک ہفتے کی انکوائری کے بعد کینیا بھی جائے گی۔

دبئی میں ٹیم ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلومات حاصل کرے گی ۔ جبکہ کینیا میں سپیشل جے آئی ٹی جائے وقوعہ کے ساتھ وقار اور اس کے بھائی سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ اور خزانہ نے اس سپیشل جے آئی ٹی کے اخراجات ادا کرنے سے معذرت کر لی تھی۔دونوں وزارتوں کی معذرت کے بعد جے آئی ٹی کے لیے سفری اخراجات اور ٹی اے ڈی اے کی مد میں ایک کروڑ روپے اسلام آباد پولیس نے ادا کیے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 5 رکنی ٹیم کے علاوہ مقدمے کے تفتیشی انسپکٹر محمد شہباز بھی دبئی روانہ ہوں گے۔ دریں اثناء وفاقی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لئے تشکیل سپیشل جے آئی ٹی کی معاونت کے لئے کینیا نے باہمی قانونی مدد کیلئے حکومت پاکستان کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے ۔ وزارت خارجہ نے کینیا میں سپیشل جے آئی ٹی کی معاونت کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔