Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی : جے یو آئی نے اپنی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی پر دھاندلی کا الزام لگا دیا | زرائع نیوز

کراچی : جے یو آئی نے اپنی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی پر دھاندلی کا الزام لگا دیا

کراچی : جمعیت علماء اسلام (ف) نے اپنی ہی اتحادی جماعت پر کراچی میں بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔

جے یو آئی کراچی کے سینئر رہنما قاری عثمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی 24 جولائی سے الیکشن ملتوی کرواتے کرواتے 15 جنوری تک لے آئی، پولنگ اسٹیشنز پر عملے کو رات تک پہنچنا تھا جو نہیں پہنچا، بلدیاتی انتخابات میں 3، 3 گھنٹے کی تاخیر سے پولنگ کا عملہ پہنچا اور الیکشن شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پورے کیماڑی میں پہلے سے سب کچھ کیا ہوا ہے، یہ لوگ الیکشن دکھاوے کے لیے کر رہے ہیں،یونین کونسل 8 میں چیئرمین کا امیدوار دھاندلی کرتے پکڑا گیا، ماڑی پور یو سی 3 میں خواتین پولنگ اسٹیشن سے ٹھپے غائب ہیں۔