Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
الیکشن کمیشن : بلدیاتی انتخاب والے دن میڈیا پر اشتہاری مہم چلانے کا نوٹس لے لیا | زرائع نیوز

الیکشن کمیشن : بلدیاتی انتخاب والے دن میڈیا پر اشتہاری مہم چلانے کا نوٹس لے لیا

کراچی :الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دن میڈیا پر اشتہاری مہم چلانے کا نوٹس لے لیا اور سیکریٹری انفارمیشن سندھ کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا نوٹیس جاری کر دیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت سرکاری خزانے سے اشتہاری مہم نہیں چلا سکتی، سندھ حکومت کی جانب سے الیکشن والے دن ترقیاتی منصوبوں کے میڈیا پر اشتہارات چلائے گئے، اشتہاری مہم پر سرکاری پیسے خرچ کیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری انفارمیشن سندھ کو آج 16 جنوری کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر پیش ہو کر وضاحت دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی وضاحت کریں پیش نہ ہونے پر معاملہ مزید کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔