Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
حلقہ بندوں پر پیپلز پارثی اور ایم کیو ایم میں مذاکرات , مشترکہ پریس بریفنگ |

حلقہ بندوں پر پیپلز پارثی اور ایم کیو ایم میں مذاکرات , مشترکہ پریس بریفنگ

*

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی وزیربلدیات ناصرحسین شاہ کی قیادت میں آمد کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سینئر ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفٰی کمال، ڈپٹی کنوینرز انیس قائمخانی، خواجہ اظہارالحسن اور رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری و دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور، کراچی کے مسائل اور حالیہ بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعدسینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے مشترکہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے کراچی کی کم یوسیز کو درست کرنے کا لیٹر جاری کیالیکن الیکشن کمیشن نے اسے نہیں مانا، اگر ایم کیو ایم پاکستان ان جعلی حلقہ بندیوں پر الیکشن میں چلی جاتی تو ہمارا موقف غلط ثابت ہوجاتا جبکہ ہمارا واضح موقف تھا کہ سندھ حکومت 10/1 کا لیٹر جاری کرے جسے جاری ہونے کے باوجود الیکشن کمیشن نے نہیں مانا اور یہی عمل ہمارے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا باعث بنا اور ہم امید کرتے ہیں کہ جلدپیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اضافہ شدہ نئی یوسیز کا لیٹر جاری کرے گی نئی یوسیز بنانے کامکمل اختیار مکمل صوبائی حکومت کا استحقاق ہے کیونکہ پرانی مردم شماری پر قائم شدہ حلقہ بندیاں آبادی کے تناسب سے ویسے ہی کم تھیں جو اب ایم کیو ایم کے مطالبے پر بڑھ جائینگی لہٰذا اگلی مردم شماری پر یوسیز کی تعداد میں مزید اضافہ انہی نمبروں سے کیا جائے اور ساتھ ہی یہ بھی یاد رکھا جائے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی شہری سندھ کی حلقہ بندیوں سمیت دیگر مسائل کیلئے ہونے والا دھرنے کی کال ابھی اپنی جگہ موجود ہے،ہم سندھ حکومت کا حصہ نہیں بننا چاہتے ہمیں عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آخر میں ہم پیپلز پارٹی کے وفد کی بہادرآباد آمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ عوامی مسائل کو جلد حل کیا جائیگا۔

اس موقع پر ناصرحسین شاہ نے کہا کہ کراچی کی یوسیز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر ہم نے 10/1 کا لیٹر جاری کیاکراچی میں مردم شماری کے بعد مزید یوسیز بڑھنے جارہی ہیں ہماری گزشتہ کئی ماہ سے جاری مذاکرات مثبت سمت میں جارہے ہیں اورحلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم پاکستان موقف کو تسلیم کرتے ہیں اور اس سے متعلق قانونی کاروائی جلد مکمل ہو گی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی وفد میں سعید غنی، مرتضی وہاب، سہیل انور سیال اور شہزاد میمن بھی موجود تھے۔