Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان ویمن ٹیم نے آئر لینڈ کے خلاف 70 رنز سے فتح حاصل کرلی | زرائع نیوز

پاکستان ویمن ٹیم نے آئر لینڈ کے خلاف 70 رنز سے فتح حاصل کرلی

سڈنی : آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئر لینڈ کے خلاف 70 رنز سے فتح حاصل کرکے ایونٹ میں اپنی جیت کا کھاتہ کھول لیا۔

ایونٹ میں اپنے دوسرے میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 95 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی نشرا سندھو نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی ویمنز کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والی پہلی بیٹر بن گئیں۔منیبہ نے نہ صرف 102 رنز کی اننگز کھیلی بلکہ وہ اس ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والی پلیئر بھی بن گئی ہیں۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان ٹیم نے 5 وکٹ پر 165 رنز اسکور کیے تھے، منیبہ نے 68 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے، جبکہ ندا ڈار 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔آئرلینڈ کی جانب سے آرلین کیلی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔