Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ ,3مقدمات درج | زرائع نیوز

کراچی کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ ,3مقدمات درج

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں گلبہار، رضویہ اور نیو کراچی میں اسنیپ چیکنگ سخت کر دی گئی۔

اسنیپ چیکنگ کے دوران اسلحہ کی نمائش اور فینسی نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔

زرائع کے مطابق 14 افراد کو حراست میں لے کر 3 مقدمات درج کیے گئے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ 60 موٹر سائیکلوں سے فینسی نمبر پلیٹیں اتاری گئیں۔

جبکہ کالے شیشے والی 3 گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی۔