Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کھلے مین ہول وبال جان بن گئے ! خاتون اور مرد گر کر جاں بحق | زرائع نیوز

کھلے مین ہول وبال جان بن گئے ! خاتون اور مرد گر کر جاں بحق

کراچی: اورنگی میں افسوسناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار مرد و خاتون کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سیکٹر 14 میں پیش آیا، 50 سالہ رضیہ بی بی فیکٹری میں ملازمت سے واپس آرہی تھیں کہ سڑک کے درمیان قائم کھلے مین ہول میں جاگریں، قریب موجود شہری نے خاتون کو بچانے کیلئے فوری طور پر گٹر میں چھلانگ لگائی تاہم وہ بھی باہر نہ آیا، جس کےبعد تیسرا شہری مرد اور خاتون کو بچانے کیلئے گٹر میں اترگیا اور دونوں کی لاشوں کو باہر نکالا، جاں بحق خاتون کے بیٹے نے انصاف کا مطالبہ کردیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گٹر 6 ماہ سے کھلا ہوا تھا، شکایت کے باوجود انتظامیہ نے ڈھکن کا انتظام نہیں کیا، جاں بحق خاتون رضیہ بی بی اور سمن کی لاشیں عباسی شہید اسپتال میں ضابطے کی کارروائی کےبعد ورثاء کے حوالے کی گئیں۔