کراچی : کراچی میں سی ویو پر واقع انٹرنیشنل فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر نشے میں دھت گاہک نے کھانا دینے میں تاخیر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ملازم زخمی ہوگیا۔
فائرنگ کے بعد گاڑی میں سوار ملزم دوستوں کے ساتھ فرار ہوگیا، تاہم سی سی ٹی وی کیمرے نے ملزمان کی گاڑی شناخت کرلی ہے۔
زرائع کے مطابق زخمی ملازم نے بتایا کہ ملزمان آرڈر لینےکے لیے آئے تھے، سب سحری کر رہے تھےاور اس وقت کاؤنٹر پرکوئی نہیں تھا،غصے میں آکر ملزم نے فائرنگ کردی۔
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ایک گاڑی میں چار ملزمان سوار تھے، ایک ملزم کے ہاتھ میں رائفل تھی، ملزمان نشے کی حالت میں تھے، رائفل تھامے ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ریسٹورنٹ کا ملازم ٹانگ پر گولی لگ جانے سے زخمی ہوگیا۔
ریسٹورنٹ میں کھانے میں تاخیر کی وجہ سے نشے میں دھت گاہک کی ہوٹل ملازم پر فائرنگ
