بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

صارفین پر 15 ارب45 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

زرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 46 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔

نیپرا نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کااطلاق3ماہ کیلئے ہو گا۔

اپریل مئی اور جون کے بلوں میں 46 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے۔