Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زرداری نے صحافیوں کے آڑے ترچھے سوالات کو کیسے" ویل لیفٹ" کیا؟ جانیئے! | زرائع نیوز

زرداری نے صحافیوں کے آڑے ترچھے سوالات کو کیسے” ویل لیفٹ” کیا؟ جانیئے!

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق علی زرداری نے کہا ہے کہ اللّٰہ بڑا بادشاہ ہے، کوئی کھڈے لائن نہیں لگ سکتا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

ایک صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا فیض حمید کھڈے لائن لگ گیا، کیا عمران خان بھی کھڈے لائن لگ گئے ہیں؟ جس کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ اللّٰہ بڑا بادشاہ ہے کوئی کھڈے لائن نہیں لگ سکتا۔

آصف علی زرداری سے سوال کیا گیا کہ آپ نے کہا تھا مذاکرات پارلیمنٹ میں ہوں گے، کیا عمران خان سے بات چیت ہو سکتی ہے؟

جس کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ آج حامد میر کے شو میں انٹرویو دے رہا ہوں اس کیلئے سوال چھپا کر رکھے ہیں۔

صحافی نے کہا کہ ہم فیلڈ رپورٹرز کے ساتھ چٹ چیٹ ہو جائے تو اچھی بات ہے، جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ آپ ہمیں تو لفٹ ہی نہیں کرواتے ہو۔