Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ٹی 20 پلیئرز کی عالمی رینکنگ جاری |

ٹی 20 پلیئرز کی عالمی رینکنگ جاری

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز کی عالمی رینکنگ جاری کردی ۔

زرائع کے مطابق بیٹنگ میں سوریا کماریادیو پہلے، محمد رضوان دوسرے اوربابراعظم تیسرے نمبر پربراجمان ہیں۔

بیٹنگ میں پاکستان کے کرکٹر افتخاراحمد 6 درجہ ترقی کے بعد38 ویں نمبر پرآ گئے۔

بولرز کی عالمی رینکنگ میں پاکستانی بولرز شاداب کی 2 درجے جبکہ حارث اور شاہین کی 1،1 درجہ تنزلی ہوئی۔

بولرزمیں راشد خان پہلے ، فضل فاروقی دوسرے اور ہیزل ووڈ تیسری پوزیشن پربراجمان ہیں۔حارث رﺅف 12 ویں، شاداب خان 15 ویں اور شاہین شاہ آفریدی 16 ویں پوزیشن پرہیں۔

آل راﺅنڈز کے ٹاپ 20 میں اکلوتے پاکستانی شاداب خان شامل ہیں۔آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن پہلے، پانڈیا دوسرے، شاداب خان چوتھے نمبر پر ہیں ۔