ڈی آئی خان میں آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان : انٹیلی جنس معلومات پرسکیورٹی فورسز کا کوٹ تگہ میں آپریشن میں کالعدم تنظیم کے2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقہ چودھوان کی حدود کوٹ تگہ کے قریب سکیورٹی فورسز اور ٹی ٹی پی استرانہ گروپ کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے ٹی ٹی پی کے کارڈ برآمد ہوئے ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اسماعیل ولد گلاب سکنہ پروآ اور رضوان خان ولد شکیل جان سکنہ کھوئی بہارہ کے نام سے ہوئی ہے۔

سکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: