کراچی، کمسن بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی : شیر شاہ انویسٹی گیشن پولیس نے کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم ضیاالرحمٰن کو بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔

انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے رواں ماہ 8 جولائی کو تھانہ بلدیہ ٹاؤن کی حدود میں قائم مکان میں 11 سالہ بجے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد بچے کی حالت غیر ہوگئی تاہم بلدیہ ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔

پولیس نے زیادتی کا شکار بچے کا میڈیکل کرالیا اور اس حوالے سے انویسٹی گیشن پولیس تفتیش کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: