کیا آپ جانتے ہیں کہ بولی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کی تاریخ ساز فلم ’’ جوان ‘‘ کا مقبول ڈائیلاگ ’ بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر‘ اس فلم کے اسکرپٹ کا حصہ نہیں تھا۔
کنگ خان کی میگا ہٹ فلم ’’ جوان‘‘ کایہ ڈائیلاگ بہت مقبول ہورہا ہے جس میں سپراسٹار کہتا ہے کہ ’ بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر‘۔
’’ جوان ‘‘ کےا سکرپٹ رائٹ سمت اروڑا نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ڈائیلاگ ابتدائی اسکرپٹ میں شامل نہیں تھا اور عین شوٹنگ کے موقع پر اسے اسکرپٹ کا حصہ بنایا گیا۔
سوشل میڈیا پر یہ شاہ رخ کے ان گنت پرستار اس ڈائیلاگ کو لنک کرچکے ہیں۔
کنگ خان کا کردار وکرم راٹھور یہ ڈائیلاگ فلم کے اختتامی لمحات میں ادا کرتا ہے۔ یہ ڈائیلاگ اس لیے بھی مقبول ہورہا ہے کہ اس میں اکتوبر 2021 میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کی جانب اشارہ ملتا ہے۔
یہ ڈائیلاگ فلم کا حصہ کیسے بنا؟ اس بارے میں سمیت اروڑا کہتے ہیں کہ یہ ڈائیلاگ شوٹنگ والے دن ہی اسکرپٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ سین جہاں شاہ رخ خان کا کردار یہ ڈائیلاگ کہتا ہے، وہ سین فلماتے ہوئے یہ ضرورت محسوس کی گئی یہاں کوئی زبردست قسم کا جملہ ہونا چاہیے۔ اس وقت سیٹ پر میں بھی موجود تھا، اور ڈائریکٹر کی بات سن کر میرے ذہن میں جو پہلی لائن وہ یہی تھی کہ ’ بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر۔‘
میں نے جب یہ جملہ ڈائریکٹر اور کنگ خان کوسنایا تو انہیں بھی پسند آیا اور پھر یہ سین میں شامل کردیا گیا۔
