Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
حکومت سندھ اسمگلروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کیلیے تیار | زرائع نیوز

حکومت سندھ اسمگلروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کیلیے تیار

حکومت سندھ نے اسمگلروں، ذخیرہ اندوزوں  اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف گرد گھیرا تنگ  کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق  وفاقی وزارت داخلہ  کی ہدایت پر صوبائی حکومت کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو چینی، کھاد اور آئل کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

 مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں ضروری اجناس کی نقل و حمل، دستیابی اور قیمتوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے، اور ڈپٹی کمشنر پرائس کنٹرول حکام کے ساتھ مل کر چھاپہ مار کارروائی کریں۔

ڈپٹی کمشنرز کو ناجائز منافع خوروں، ذخیراندوزوں اور اسمگلروں  کے خلاف ایکشن کی  ہفتہ وار رپورٹ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

 مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کے تیار اور فراہم کردہ پروفارما کے مطابق مرتب  کرکے پہلی رپورٹ پیر 18 ستمبر کو جمع کرائی جائے۔