اسلام آباد : نگران وزیراعظم کے زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی نے خلیجی ممالک سے سرمایہ کاری کے عمل کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کا معاشی بحالی,پائیدار ترقی میں کردار اہم قرار دیا گیا۔
اپیکس کمیٹی نے خلیجی ممالک سے سرمایہ کاری کے عمل کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور چین کی پاکستان میں سر مایہ کاری کیلئے دلچسپی کا جائزہ لیا گیا۔
اپیکس کمیٹی نے 20 سے 25 ارب ڈالر کی زراعت، معدنیات اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا۔ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے حالات سازگار بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ایس آئی ایف سی کے اقدامات کے تحت 5 سالہ پلان تیار کرنے کی تجویز دی گئی ۔
اپیکس کمیٹی نے وزارت منصوبہ بندی کو ضروری اقدامات کرنے کی سفارش کی ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ایس آئی ایف سی اقدامات کو 2024 تا 2028کے مجوزہ پلان میں شامل کیا جائے۔واضح رہے کہ نگران وزیراعظم کے زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کمیٹی نے خلیجی ممالک سے سرمایہ کاری کے عمل کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کمیٹی کا معاشی بحالی,پائیدار ترقی میں کردار اہم قرار دیا گیا۔ کمیٹی نے خلیجی ممالک سے سرمایہ کاری کے عمل کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور چین کی پاکستان میں سر مایہ کاری کیلئے دلچسپی کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے 20 سے 25 ارب ڈالر کی زراعت، معدنیات اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا۔ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے حالات سازگار بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔