Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
انتخابات ضروری، انکا شفاف ہونا اس سے زیادہ ضروری، آفاق احمد | زرائع نیوز

انتخابات ضروری، انکا شفاف ہونا اس سے زیادہ ضروری، آفاق احمد

کراچی:مہاجر قومی موومنٹ کی سیاسی سرگرمیوں کو ضلعی انتظامیہ کے ذریعے روکنے کے عمل کو شفاف انتخابات کروانے کے دعوؤں کی نفی قرار دیتے ہوئے اسطرح کی کوششوں کی مذمت کی۔

انہوں نےکہا کہ ایک طرف سرکاری بیساکھیوں پر لاڈلی جماعت شہر بھر میں جلسے جلوس کرتی پھر رہی ہے اور اسے سرکاری مشینری کی بھر پور معاونت حاصل ہے۔

دوسری طرف مہاجر قومی موومنٹ کو ضلعی انتظامیہ عوامی اجتماع کی اجازت دینے کوتیار نہیں ۔آفاق احمد نے کہا کہ ملکی سلامتی و استحکام کیلئے انتخابات ضروری ہیں لیکن انکا شفاف ہونا اس سے زیادہ ضروری ہے۔

کیونکہ دھاندلی زدہ انتخابات ملک میں قائم گھٹن کی فضا کو شدید کرینگے۔ آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں لاڈلی جماعت رابطہ مہم کے نام پر سرکاری سرپرستی میں ہونے والے تمام جلسوں میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

اسکے باوجودسندھ کے شہری علاقوں کی تمام نشستوں پرانتخابات سے قبل اپنی کامیابی کا اعلان کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول رومزمیں انتخابات سے قبل بنائے گئے انتخابی نتائج کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔

آفاق احمد نے کہا کہ جس پارٹی کے قائدین اور کارکنان خود اسے چھوڑرہے ہیں اسکے حق میں اگر انتخابی نتائج تبدیل کرنے کی سازش کی گئی تو عوام اسے کامیاب نہیں ہونے دینگے اور اپنے ایک ایک وٹ کی حفاظت کرینگے۔