اسلامی جمعیت طلبا تیار رہے، عام انتخابات میں ٹرن آؤٹ بڑھانا ہوگا، حافظ نعیم

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے عام انتخابات کے تناظر میں اسلامی جعیت طلبا کو ہر دم تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بات انہوں نے اسلامی جمعیت طلبا کے 77ویں یوم تاسیس کے حوالے سے جامعہ کراچی میں منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یوم تاسیس کی تقریب میں شہر بھر کے کارکنان نے شرکت کی اور کنونشن کے دوران شرکا تنظیمی نعروں سے لہو گرماتے رہے، تقریب کے مہمان خصوصی حافظ نعیم الرحمان تھے۔

انہوں نے خطاب میں کہا کہ ’جمعیت نے ان تعلیمی اداروں میں علم و دین کی شمع روشن کی ہے، اسلامی جمعیت طلبہ نے اس وطن کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی ہے‘۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تنزلی کی طرف دھکا دیا گیا، اسکول و کالجز ویران ہیں ، جامعات کو مطلوبہ بجٹ نہیں دیا جاتا، ان وڈیروں نے استحصال کی سیاست کی ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ ’اسلامی جمعیت طلبہ کی لڑائی انوکھی ہے مگر ہمیں اب جدوجہد تیز کرنی ہے، ہمارے کارکنان کے ذہن میں یہ بات واضح ہے کہ ہمیں رب کی رضا کے لئے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کارکنان کا لہو گرماتے ہوئے کہا کہ مولانا مودودی نے جمعیت کو تحریک اسلامی کا ہراول دستہ قرار دیا، نظام و اقامت کا درست تصور مولانا مودودی رح نے دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم اگر وڈیروں،جرنیلوں کو خدا کی حیثیت دے دیں یہ ممکن نہیں، ایسی حکومت جو اللہ کی مرضی پر کام کرے وہ چلے گی اور وہ حکومت جو اپنی غلامی پر اکسائے وہ ہمیں منظور نہیں ہے، اس نظام کو بدلنا ہم پر فرض ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ہمیں اپنے دین،ثقافت و فکر پو فخر کرنا ہے، ہمارے لئے جذبہ حاصل کرنا کا ذریعہ اللہ کا حکم ہے، آج تمام بے غیرت مسلم حکمران باطل کے کھلونے ہیں، آج حماس کے قابل اور پڑھے لکھے نوجوانوں نے امت کی قیادت کی ہے جبکہ 50 سال سے پیپلز پارٹی کی یہ ہی روش ہے کہ یہ اکثریت کو نہیں مانتی ، بھٹو نے پاکستان توڑا جنرل یحیٰی ، بھٹو اور مجیب اس قوم کے قصوروار ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ’البدر کے نوجوان نے پاکستان کے نظریہ کے لئے قربانی دی، آج مافیاز ہمارے سامنے ہے، جنرل عاصم منیر بھی سن لیں اور تارڑ صاحب بھی کہ فلسطین کا کوئی دو ریاستی حل نہیں ہے اور جو یہ بولے گا وہ امت کے مجرم ہیں‘۔

حافظ نعیم نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس کی کھل کر حمایت کریں۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں عام انتخابات آنے والے ہیں ، آج اسلامی جمعیت طلبہ کو یہ کام کرنا ہوگا، آپ کو اس شہر میں موجود تعلیمی اداروں میں کام کرنا ہے، ہمیں ٹرن آؤٹ کو بڑھانا ہوگا اور اب امریکا و اسرائیل کے غداروں کو نہیں آنے دینا،آپ نے اپنی جدوجہد کو تیز کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: