واشگنٹن: القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کو امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔
ایف بی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حمزہ بن لادن پاکستان ، افغانستان، ایران یا شامل میں موجود ہوسکتا ہے تاہم اُس کے حوالے سے مزید معلومات درکار ہیں۔
ایف بی آئی کے مطابق حمزہ بن لادن القاعدہ سے تعلقات کی بنیاد پر امریکا کو مطلوب ہے اسی باعث اُسے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
ایف بی آئی کے مطابق حمزہ بن لادن کی موجودگی کی اطلاعات جیسے ہی موصول ہوں گی، اُس ملک کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ امریکا نے 2 مئی کو ایبٹ آباد میں مقیم حمزہ کے والد اسامہ بن لادن کو فوجی کارروائی کے نتیجے میں جاں بحق کر کے اُن کی لاش سمندر برد کردی تھی۔
