Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران فاروق قتل کیس، معظم علی کا بڑا فیصلہ، پیر کو رہائی ملنے کا امکان | زرائع نیوز

عمران فاروق قتل کیس، معظم علی کا بڑا فیصلہ، پیر کو رہائی ملنے کا امکان

اسلام آباد: ایم کیو ایم کے پہلے کنونیئر اور سابق مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ہونے والے ملزم معظم علی نے بڑا فیصلہ کرلیا جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں پیر17 جون یا اُس کے بعد کبھی بھی رہائی مل جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی نے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اپنی درخواست ضمانت دائر کردی، عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسے پیر کے روز سننے کا فیصلہ کیا اور متعلقہ حکام کو 17 جون کو ہر صورت پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

معظم علی نے اپنی درخواست مین مؤقف اختیار کیا کہ اُن کا ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس سے بلواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق نہیں جبکہ اداروں نے کئی سالوں سے حراست میں رکھا ہوا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ وہ فوری رہائی کا حکم دے۔

عمران فاروق قتل کیس میں‌ بڑا موڑ، ایف آئی اے کی امیدوں‌ پر پانی پھر گیا

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے معظم علی کوعمران فاروق قتل کیس میں گرفتارکیاتھا،معظم علی چار سال سے عمران فاروق قتل کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔