Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بجٹ منظوری، کیا تحریک انصاف حمایت کرنے والے امیدوار کو 5 ارب روپے دے گی؟ انتہائی اہم بات | زرائع نیوز

بجٹ منظوری، کیا تحریک انصاف حمایت کرنے والے امیدوار کو 5 ارب روپے دے گی؟ انتہائی اہم بات

لاہور: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے بجٹ منظوری کے حوالے سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں ایک بات کر کے نیا موضوع چھیڑ دیا۔

لاہور میں چوہدری پرویز الہیٰ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ بجٹ 29جون تک پاس ہوجائےگا، ہم نے اپوزیشن کو پیشکش کی  ایک ضابطہ اخلاق پرسائن کرلیتےہیں،ہم آپ کےاورآپ ہمارےکسی رہنماکوتقریرسےنہیں روکیں گے۔ انہوں نےفیصلہ کیاکہ کسی طریقےسےحکومت کوآگےنہیں چلنےدیں گے، آپ سنجیدہ ہیں کہ جمہوریت،قومی اسمبلی آگےچلےتوضابطہ اخلاق سائن کریں۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ آپ کی چوریاں اورڈاکےکبھی عوام سےنہیں چھپ سکتے، پاکستان میں اربوں روپےلوگوں نےگھروں میں چھپارکھےہیں، ایمنسٹی اسکیم سےفائدہ اٹھائیں اورقانونی  طریقےسےکام کریں، پاکستان کی آدھی سےزیادہ معیشت سیاہ معیشت ہے، 40ہزارارب کی معیشت ٹھیک اور50یا60ارب کی معیشت سیاہ ہے۔

پانچ سالوں‌ میں‌ دفاعی بجٹ میں‌ 375 ارب روپے اضافہ

اُن کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم30جون کوختم ہوجائےگی ، وزیراعظم آئندہ چند روز میں ایک بار پھر قوم سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کی منظوری کے لیے 5ارب روپےکا ایک ووٹ خریدنےکی بات  پہلی بارسن رہاہوں، سوال ہی پیدانہیں ہوتاکہ بجٹ پاس کروانےکے لیے ووٹ خریدیں۔