ایم کیو ایم کی تنظیم بچاؤ کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے کراچی میں آرٹیکل 149 (4) لگانے کی مخالفت کردی۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کہا کہ ایم کیو ایم اپنی نااہلی کوتاہی کو مجرمانہ غفلت 149 آرٹیکل کے پیچھے چھپانا چاہتی ہے ۔ وزیر اعظم نے کراچی کیلئے 165 ارب کا اعلان کیا تھا وہ رقم کہاں ہے کراچی کی عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 149 کے نام پر وفاق اور سندھ حکومت میں قانونی جنگ ہوگی جس کا براہ راست نقصان کراچی کو ہوگا۔
