Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، برطانوی شواہد پرعدالت کا اعتراض | زرائع نیوز

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، برطانوی شواہد پرعدالت کا اعتراض

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت مین ڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایف آئی اے کی جانب سے برطانیہ سے حاصل کردہ شواہد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے نامکمل شواہد ہونے پر تمام دستاویزات ایف آئی اے کو واپس کیں اور گواہان کی فہرست نہ ہونے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ جج شاہ رخ ارجمند نے ایف آئی اے وکیل سے استفسار کیا کہ شواہد کو پیش کرنے والے گواہ کون ہیں، اُن کی فہرست کو شواہد کا حصہ بنایا جائے۔

عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ پر بھی اعتراض کرتے ہوئے اسے سربمہر قرار دیا اور 9 اکتوبر تک مکمل شواہد بمعہ گواہان کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

ڈاکٹر عمران فاروق کا برزخ سے خط